• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے مدھوبالا اور رانی مکھرجی سے مشابہہ قرار دیا جاتا تھا، جویریہ سعود

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ و سابقہ مارننگ شو ہوسٹ جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں انہیں بالی ووڈ اداکاراؤں سے مشابہہ قرار دیا جاتا رہا ہے ۔

انہوں نے ماضی میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں یہ بتایا تھا کہ انہیں بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں مدھوبالا اور رانی مکھرجی سے ملایا جاتا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب ان کا وزن کم اور چہرہ بھی پتلا ہوا کرتا تھا تو تب لوگ انہیں مدھو بالا کہتے تھے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کچھ مدت گزر جانے کے بعد لوگ انہیں بالی ووڈ اداکاہ رانی مکھرجی سے ملانے لگے۔

سوشل میڈیا پر جوریہ سعود کا یہ کلپ وائرل ہورہا ہے، جس پر صارفین مختلف تبصرے بھی پیش کررہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید