• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم قتل کیس کا ملزم ظاہر جعفر عدالت میں پیش

پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کے ملزم  ظاہر جعفر کو  3روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش کیا ۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل، پستول اور آہنی مکا برآمد کیا گیا، موبائل فون ریکور کرنا ہے لہذا زیادہ سے زیادہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

مدعی کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

نور مقدم کے قتل کامقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے، مقتولہ کی ابتدائی موصولہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 26سالہ نورمقدم کی موت دماغ کو آکسیجن نہ ملنے سے ہوئی جس کے بعد سر کو سفاکانہ طریقےسےدھڑ سے تیز دھارآلہ سےکاٹاگیا،جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

مقدمہ میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور مقدم جس کی عمر 26سال ہے اس کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلہ سے قتل کیا،پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشددکے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا۔

تازہ ترین