• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر کا تعزیت کرنے والوں سے اظہار تشکر

ویانا(اکرم باجوہ) سفیر پاکستان آسٹریا آفتاب احمد کھوکھر کی والدہ محترمہ 12 جولائی کو لاہور پاکستان میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں۔سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع ملنے پر ویانا سے پاکستان روانہ ہوگئے تھے۔ سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے اپنی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں آپ میرے دکھ میں شریک ہوئے میں آپ سب کا مقروض ہوں ۔ اللہ پاک میری والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائیں۔ آپ سب کی دعاؤں اور محبت نے زندگی کے اس مشکل وقت میں مجھے سہارا دیا ہے۔ واقعتا یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
یورپ سے سے مزید