• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزارتوں میں چار نئے شعبے متعارف، گریڈ 19 کے افسران سے ترجیح طلب

اسلام آباد (انصار عباسی)وفاقی حکومت نے چار وفاقی وزارتوں کی شاخیں متعارف کرائی ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19-کے افسران سے اپنی ترجیح کی وزارتوں اور ڈویژنوں کی نشاندہی کے لئے کہا گیا ہے تاکہ وفاقی سیکرٹریٹ میں انسانی وسائل کا بہتر استعمال ہوسکے۔ 

19جولائی کو جاری ایک خط میں مذکورہ تمام افسران کو بتایا گیا ہے کہ چار وفاقی وزارتوں کو ٹیکنیکل، خزانہ، اقتصادیات و تجارت، شعبہ سماجی ترقی اور جنرل مینجمنٹ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 

خط میں ایک پریفرنس فارم بھی دیا گیا ہے اور سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ 19-کے تمام افسران کو متعلقہ درجے کے ساتھ بھر کر اس کی دستخط شدہ نقل بدھ 28جولائی 2021تک دفتر میں داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجیح فارم میں چاروزارتوں اور ڈویژنوں کی تفصیلات دی گئی ہے جو درج ذیل ہیں:

(1)ٹیکنیکل-ایوی ایشن ڈویژن، موسمی تبدیلی، مواصلات، ہائوسنگ اینڈ ورکس، آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن، قانون و انصاف، میری ٹائم افیئرز، پیٹرولیم، پاور، ریلوے، سائنس و ٹیکنالوجی اور آبی وسائل۔ 

(2)خزانہ، اقتصادیات و تجارت،تجارت، اقتصادی امور، صنعت و پیداوار، منصوبہ بندی، ترقیات و اسپیشل انی شیٹو، نیشنل فوڈ سیکورٹی ، نجکاری ، مالیات۔....

3:سوشل سیکٹر ڈیولپمنٹ :تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ، انسانی حقوق، نیشنل ہیلتھ سروسز، قومی ورثہ و ثقافت، سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل، مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ، غربت کا خاتمہ اور سماجی تحفظ،4: جنرل مینجمنٹ: کابینہ ڈیژن، دفاع، دفاعی پیداوار، اسٹیلشمنٹ، بین الصوبائی رابطہ، داخلہ، امور کشمیر و گلگت و بلتستان، نارکوٹک کنٹرول، قومی سلامتی، پارلیمانی امور، اطلاعات و نشریات، ریاستی و سرحدی علاقہ جات۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ گروپ میں گریڈ19-کے افسران کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتوں اور ڈویژنوں کی مخصوص شاخ میں گھمایا جائے گا جو حکومتی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں مفید ثابت ہوگا۔

تازہ ترین