• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 5اضلاع میں کل سے گھروں پر کورونا ویکسین لگائی جائیگی،یاسمین راشد

لاہور،گوجرانوالہ(خصوصی نمائندہ،نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے 5اضلاع میں کل سے گھروں میں کورونا ویکسین لگائی جائے گی، اس مقصد کیلئےلاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے،اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، این سی او سی نے 14اگست تک لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان کی18سال سے زائد عمر کی 40فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف دیاہے، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ14اگست تک راولپنڈی کی18سال سے زائد عمر کی 70فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا ہدف ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ کیا جائے، کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ویکسینیشن اورایس او پیز پر عمل ہے۔دوسری طرف صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عامر جان نے گزشتہ روز گوجرانوالہ میڈیکل کالج کا دورہ کیا اورلان میں مون سون شجرکاری کے تحت پودا لگایا۔گھر گھر مہم کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا کہ این سی او سی کی جانب سے دیئے گئے ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کیا جائے گا، گھر گھر ویکسینیشن کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، شہری ویکسین لگوانے کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل بھی جاری رکھیں ،انتظامیہ اور پولیس خصوصی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کرے، تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے زیر انتظام نواحی علاقوں میں ویکسینیشن کیمپس قائم کئے جائیں، اس موقع پر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت نے خصوصی ویکسینیشن مہم کیلئے مائیکرو پلان تیار کر لیا،گھر گھر جا کر ویکسیئن لگانے کیلئے ہر یونین کونسل میں 2 موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
لاہور سے مزید