• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر انتخابات میں ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا، ذرائع الیکشن کمیشن

آزاد کشمیرانتخابات میں ٹرن آؤٹ 58فیصد رہا، 2016کےانتخابات میں ٹرن آؤٹ 65 فیصد رہا تھا۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار590 ووٹ حاصل کئے، پی ٹی آئی کےحاصل کردہ ووٹوں کی شرح 32 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔

نون لیگ نے 4 لاکھ 91ہزار91 ووٹ حاصل کیے جبکہ شرح 25 اعشاریہ 65 ہے،  پیپلزپارٹی نے3لاکھ 49 ہزار895 ووٹ لیے، شرح 18 اعشاریہ 28 ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے 1لاکھ 53ہزار861 ووٹ حاصل کیے۔

قومی خبریں سے مزید