• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: نُور خان

ملبوسات:ڈارز برادرز فیبریکن

آرایش:ماہ روز بیوٹی پارلر

عکّاسی: ایم کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

رواں برس برکھا رُت، کورونا وائرس کی چوتھی لہر، ڈیلٹا ویرینٹ کے ساتھ آئی ہے، تو حالات کے پیشِ نظر بادلوں بَھرے موسم میں کہیں گھومنے پھرنے کا پروگرام تو ترتیب دیا نہیں جاسکتا کہ ایس اوپیز پر عمل بھی تو ضروری ہے، البتہ خوش نما، جدّت و ندرت سے بَھرپور پہناوے زیبِ تن کرنے اور خود کو سجانے سنوارنے میں کوئی قباحت نہیں۔ تو لیجیے، موسم کی عین مناسبت سےدِل کش پیراہن کا ایک انتخاب پیشِ خدمت ہے۔

ذرا دیکھیے،سیاہ ٹائٹس کے ساتھ تھریڈ ورک سے آراستہ پیلے رنگ کی کُرتی کیسی پیاری لگ رہی ہے۔ پھرگہرے سُرخ رنگ کی کُرتی پر ملتانی کڑھائی، شیشہ ورک کی ہم آمیزی میں خُوب کِھل رہی ہے،تو سیاہ رنگ کُرتی بھی جاذبِ نظر ہے کہ جس پر رنگا رنگ دھاگا ورک خوش گوار تاثردےرہا ہے۔ پھر ایک جانب سفید پلین ٹائٹس کے ساتھ نیلے رنگ کی ایمبرائڈرڈ قمیص کا انتخاب عُمدہ ہے، تو دوسری طرف ہلکےفیروزی رنگ پیراہن کی دِل کشی بھی جوبن پر ہے کہ قمیص پر تھریڈ اور شیشہ ورک بے حد جچ رہا ہے۔ اِسی طرح سفید کے ساتھ گہرے سُرخ رنگ کے امتزاج میں ایمبرائڈرڈ قمیص کا بھی جواب نہیں۔

ان میں سے کوئی بھی رنگ و انداز منتخب کرلیں، صُبح کی مانندسیدھی دِل آنگن میں اُترتی چلی جائیں گی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین