• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 20 گاڑیوں و موٹرسئائیکلوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، گن پوائنٹ پر لوٹنے اور تالے ٹوٹنے کےمتعدد واقعات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 11موٹرسائیکلوں ،ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ریلوے سٹیڈیم روڈپردومسلح ملزمان گن پوائنٹ پرعمرفیض اعوان سے موٹرسائیکل نمبرآرایل سی6817، موبائل ،شناختی کارڈاورتین ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں دوموٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر بلال عباس سے موبائل فون اور10ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ گلشن نایاب میں تین لڑکے اسلحہ کی نوک پردانش علی سےموٹرسائیکل نمبراے ای کے6091 چھین کر لے گئے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ برٹش ہومز میں دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرمحسن شیخ سے موبائل،8ہزارروپے اورشناختی کارڈ چھین کرلے گئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ مغل مارکیٹ میں دومسلح ملزمان نزاکت کی دکان میں داخل ہوئے اوراسلحہ کی نوک پرموبائل اور24سوروپے چھین کرلے گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ گڑھی افغاناں میں دوموٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرمحمدنوازخان اوران کی فیملی سے 11ہزارروپے اورطلائی زیورمالیتی19ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ چونترہ کے علاقہ چک بیلی خان بازارمیں دومسلح لڑکے وسیم کی دکان میں داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پر35ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں شہزادکے گھرسے ساڑھے نوہزارروپے اورتین موبائل چوری ہوگئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں عبدالمجیدکی دکان سے گاڑیوں کی چاربیٹریاں اورترازوکے پتھرچوری ہوگئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں دونامعلوم ملزمان خاتون سے پرس چھین کرلے گئے جس میں دوموبائل ،انگوٹھی اورنقدی تھی ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں احسان الحق کے ہمراہ موٹرسائیکل پرزبردستی بیٹھنے والانامعلوم ملزم اس کاموبائل اورسات ہزارچھ سوروپے چوری کرکے بھاگ گیا،کمرشل مارکیٹ میں دونامعلوم افرادکاشف مسیح کی ہمشیرہ کاپرس چھین کرلے گئے جس میں دوموبائل اور8ہزارروپے تھے،ڈھوک بابومیں امان اللہ کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چورلیپ ٹاپ اور15ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں دونامعلوم افرادبلال کے گھرسے موبائل چوری کرکے لے گئے،اقبال ٹاؤن میں آصف کی دکان کے تالے توڑکرنامعلوم چور60ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ آدم جی روڈپردوموٹرسائیکل سواروقاص احمدسے موبائل فون مالیتی دولاکھ 25ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ رزاق ٹاؤن میں کامران شیخ کے زیرتعمیرمکان سے موٹرچوری ہوگئی،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ محلہ زمینداراں میں محمد حنیف کے گھرسے نامعلوم چور 5 ہزار روپے ،ایل سی ڈی اوردو موبائل چوری کرکے لے گئے،رینج روڈپرخالد محمود کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور 2 لاکھ روپے اور 5 تولے کے طلائی زیورچوری کرکے لے گئے،رینج روڈپر حارث علی شاہ کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور 30 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے،شالے ویلی میں غفور احمد قریشی کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور ساڑھے 6 لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ ،سونا مالیتی 14لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے ،بھاٹہ چوک میں محمد احسان مغل کی دکان سے موبائل چوری ہوگیا،کوہ نورملزسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار رکشہ ڈرائیورجلیل خان کاموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ آراے بازارکے علاقہ جھاورامیں ثاقب صدیق کے گھرسے نامعلوم چور 2 طلائی کڑے ،4 طلائی چوڑیاں ،2 کانٹے ،2 انگوٹھیاں ،ڈیڑھ لاکھ روپے دو آئی ڈی کارڈ چوری کر کے لے گئے ،22نمبرچوک میںمجتبی اختر کی گاڑی سے ٹیبلیٹ چوری ہوگیا،تھانہ ریس کورس کے علاقہ افشاں کالونی میں مدثر یعقوب کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور 50 ہزار روپے،سونا مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے اورکپڑے چوری کر کے لے گئے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ شالے ویلی میں حبیب الرحمن کے گھر کے تالے توڑکرنامعلوملائسنسی پسٹل 9ایم ایم اورڈی وی آرچوری کرکے لے گئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ہائی کورٹ روڈپر محمد فرجاد کریم بائیک والے کو 2 نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نےروکا اور مارنا شروع کر دیا ا جواس سے موبائل فون،موٹرسائیکل کی چابی اور پرس چھین کرلے گئے جس میں 1200 روپے اور دیگر کاغذات تھے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ راول روڈپر محمد نواز کاموبائل سوزوکی گاڑی نمبر آرآئی ایس -1307 کے ڈرائیور نے چوری کرلیا،تھانہ مورگاہ کے علاقہ ایوب پارک میں حبیب اللہ کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا،تھانہ جاتلی کو محمد شعیب نے بتایا کہ کسانہ چوک میں اپنی جیولری شاپ بند کرکے پیدل گھر کی طرف جارہا تھا کہ دوافرادنے روک لیاجو گن پوائنٹ پر مجھ سے 8 تولے سونا ، 5 ہزار روپے اورموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ ویمن کو شمیم اختر نے بتایا کہ چند روز قبل میری بیٹی معظمہ عاصمہ اپنے شوہر سے لڑ کر میرے گھرآگئی تھی مجھے اس نے اور اس کے بچوں نے مارا پیٹا جسکی وجہ سے میں اپنے دو کمروں کو تالہ لگا کر اپنے مالک جن کے گھر کام کرتی تھیچلی گئی جب میں نے واپس آکر دیکھا تو میرے گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور اور سونے کا لاکٹ اور سامان چوری تھا مجھے قوی یقین ہے کہ یہ سب میری اسی بیٹی نے کیا ہے۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں منصب خان کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور 2لاکھ 80ہزار روپے چوری کر کے لے گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں عاطف عنایت بٹ کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم4تولہ وزنی طلائی زیورچوری کرکے لے گئے،تھانہ مندرہ کے علاقہ میں عبد الحفیظ کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور25 ہزار روپے اور 20تولے وزنی طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے،تھانہ مندرہ کے علاقہ میں محمد عثمان سے دوموٹرسائیکل سوارموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ کہکشاں کالونی میں فرزا نہ حنیف کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور ایل ای ڈی، 50ہزارروپے،اوردیگرسامان چوری کرکے لے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈپر طاہر نقاش کے گھرکے تالے توڑکر نامعلوم چورنقدی ، زیور اورپرائز بانڈ کل مالیتی دو لاکھ 50 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں فیضان سکندر کی دکان کے تالے توڑکرنامعلوم چورسامان مالیتی 50 ہزارروپے چوری کرکے لے گئے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں محمد بلال کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور گاڑی کی فائل ،ڈیڑھ تولہ زیور،35 ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ اور چیک بک چوری کرکے لے گئے۔
تازہ ترین