• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیٹیکل انجینئرنگ نیب کی پہچان بن چکی ہے: فیصل کریم کنڈی

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پولیٹیکل انجینئرنگ نیب کی پہچان بن چکی ہے۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات بند کرنا تعجب کی بات نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کی تاریخی خدمت کرنے پر چیئرمین نیب کو تمغۂ حسن کارکردگی ملنا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ گندم اور چینی اسکینڈل سامنے آنے پر نیب اندھا، گونگا اور بہرا بن گیا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عمران نیازی حکومت میں ہونے والی ہر کرپشن میں نیب سہولت کار ہے۔

تازہ ترین