• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی کیلئے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

گیانا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی گئی۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ مکمل ویکسین شدہ تماشائی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آسکتے ہیں۔ 

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق گیانا حکومت اور گیانا کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا۔

اسٹیڈیم میں انٹری کے لیے فیس ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا۔

تازہ ترین