• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کے دوران زیرحراست ملزم زخمی، دیگربھی گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ نہر روڈ پر پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کے دوران پولیس کے زیرحراست ملزم ملک لیاقت زخمی ہوگیا ، فائرنگ کرنے والے ملزم اربازکو بھی سرچنگ کے دوران گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ملک لیاقت نے چند روز قبل خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور شور واویلا کرنے پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کیا تھا، ملزم نے ڈرا دھمکا کر خاتون کو زیادتی کی رپورٹ کرنے سے روکے رکھا اور رپورٹ کرنے پر گزشتہ روز خاتون کے 10 سالہ بیٹے کو اغواء کر لیا تھا۔
تازہ ترین