• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر لائسنس چلنےوالےتین میڈیکل سٹورسربمہر

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کے ڈرگ افسران نے بغیر لائسنس اور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تین میڈیکل سٹوروں کا چالان اور ان کوسیل کردیا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بوسن ٹاؤن کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راشد بزدار نے چھاپہ مار بغیر لائسنس چلنے والے عبداللہ میڈیکل سٹور کو سیل اور سیل پرچیز کا ریکارڈ نا رکھنے پر سبحان میڈیکل سٹور کا چالان کردیا ہے۔اسی طرح ممتاز آباد ٹاؤن کے ڈرگ انسپکٹر سعد حشمت نے چوک شاہ عباس پر واقع انور فارمیسی کو سیل کیا جہاں سے سرکاری ہسپتال کی ادویات برآمد ہوئیں ہیں ۔
تازہ ترین