• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹر عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پچھلے ماہ سے شروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شریک ہو چکے ہیں جبکہ پی سی بی سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کےجوابات بھیدے چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد عمر اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

تازہ ترین