• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون ڈنڈے کے وار سے قتل، اندھی گولی لگنے سے محنت کش جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت دوافراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ کلیال روڈعابدہومزمیں 30سالہ نسرین کاسرمیں ڈنڈے کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا، ایس ایچ اوصدربیرونی انسپکٹرملک اللہ یار نے بتایاکہ مقتولہ کاتعلق مانسہرہ سے ہے جو غیرشادی شدہ تھی اوراپنی ماں اوردیگرفیملی کے ہمراہ عابدہومزمیں بھینسوں کے باڑے سے متصل رہائش پذیرتھی جو باڑے سے نکل کرباہرگئی اسی دوران کسی نامعلوم ملزم نے ڈنڈے سے اس کے سرپروارکیاجس سے اس کی موت واقع ہوگئی ،پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعداس کی نعش ورثاکے حوالے کردی۔ادھرتھانہ نصیرآبادکے علاقہ خیمے میں محوخواب 28سالہ محنت کش اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا،ایس ایچ اونصیرآبادمحمدرفیق نے بتایاکہ فتح جنگ انٹرچینج کے نزدیک شالیمارٹاؤن میں بورنگ کاکام کرنے والاساجداقبال ولدغلام یاسین گزشتہ روزکھلی جگہ پرلگائے گئے ٹینٹ میں اپنے ماموں ،بھائی اورایک اورشخص کے ہمراہ سورہاتھاکہ اچانک نامعلوم جانب سے آنے والی اندھی گولی اس کی چھاتی میں لگی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا اسے ہسپتال لے جایاگیاجہاں وہ دم توڑگیا۔
تازہ ترین