اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی ( ایکنک) نے 25ارب40کروڑروپےمالیت کے عطاآباد جھیل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ منصوبے کی منظوری دیدی ،منصوبہ کے تحت دریائے ہنزہ پر 54میگاواٹ پاور پراجیکٹ تعمیر کیا جائیگا،گلگت بلتستان حکومت اور واپڈا سے حتمی تجاویز طلب کرلی گئیں ،وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے واپڈا کے تحت مکمل کئے جانیوالے عطا آباد جھیل کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سمری پیش کی ،منصوبہ کے تحت عطاآباد جھیل سے نیچے دریائے ہنزہ پر 54 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کیا جائیگا۔ منصوبہ سے پیدا ہونے والی بجلی وادی ہنزہ منتقل کی جائے گی۔ کمیٹی نے حکومت گلگت بلتستان اور واپڈا کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے حتمی تجاویز مرتب کرکے منظوری کیلئے پیش کی جائیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔