• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیس بال میچ کے دوران دو خواتین آپس میں لڑ پڑیں ، ویڈیو وائرل


امریکا میں بیس بال میچ کے دوران دو خواتین آپس میں لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دو خواتین کو بیس بال میچ کے دوران لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دو خواتین اٹلانٹا بریز اور سنسناٹی ریڈز کو جھگڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مداح جھگڑے کو ختم کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں ایک خاتون کو پولیس افسر ہتھکڑی لگا کر گرفتار کررہا ہے، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لڑائی کس بات پر شروع ہوئی اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ دوسری خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔