کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی غیریقینی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنا کابل آپریشن معطل کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اور اسٹاف نہیں اور لوگوں کا رن وے پر ہجوم ہے اس وجہ سے بھی کابل آپریشن معطل کیا گیا۔
پی آئی اے نے وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا، فیصلہ مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کے باعث بھی کیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی رہیں گی۔