• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل ایئرپورٹ کو سویلین ایئرٹریفک کیلئے کھول دیا گیا


کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد غیر یقینی صورتحال کے باعث بند کابل ایئرپورٹ کو سویلین ایئر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

امریکی دفاعی فورس سینٹ کام کے مطابق کابل میں حامد کرزئی ایئرپورٹ محفوظ ہے، کابل ایئرپورٹ تمام سویلین ایئرٹریفک کیلئے فعال ہے۔

امریکی دفاعی فورس کے جنرل فرنیک میک کینزی کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کا تحفظ اس وقت اولین ترجیح ہے۔

سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل فرنیک میک کینزی نے دوحہ میں طالبان سے ملاقات بھی کی تھی۔

ملاقات میں امریکی کمانڈر نے امریکی انخلا میں مداخلت کیخلاف طالبان کو خبردار کیا تھا۔

تازہ ترین