• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ICC ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان


آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایرون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پیٹ کمنز نائب کپتان ہوں گے

آشٹن اگر، جوش ہیزل ووڈ،  میچل مارش اور گلین میکسویل ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک ،مارکوس اسٹوئنس، میچل سویپسن، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ ٹریولنگ ریزور کھلاڑیوں میں ڈین کرسٹین، نیتھن ایلس اور ڈینئیل سیمس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین