جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت سے ناصرف امریکا بلکہ بھارت کو بھی شکست ہوئی ہے۔
یہ بات امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے لوئر دیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نظریے نے اسلحے اور ڈالر کو شکست دی، طالبان کا عام معافی اور خواتین کو اسلامی طریقے سے کام کرنے کی اجازت دینا خوش آئند ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ افغان عوام نے 1 بار نہیں 3 بار سُپر طاقتوں کو سرنگوں کیا، کابل اور اسلام آباد یک جان دو قالب ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں عوام کی کامیابی پوری عالمِ اسلام کی کامیابی ہے، جس پر ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں۔