اسلام آباد (نمائندہ جنگ)بجلی صارفین کے لئے بری خبر ،بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے۔سی پی پی اے نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں نیپرا میں درخواست دائر کردی ۔نیپرا یکم ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر 15 ارب 21کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی ،جولائی میں ہائیڈل سے 29.94 فیصد جبکہ کوئلے سے 15.29 فیصداور مہنگے فرنس آئل سے 10.28 فیصد ، مقامی گیس سے 8.68 فیصداور درآمدی ایل این جی سے 20.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔جولائی میں ایٹمی ذرائع سے 10.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔