راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق عمار چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کی لاگت میں553اعشاریہ198ملین روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔اضافی لاگت کی منظوری کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی جاچکی ہے۔ منصوبہ754اعشاریہ429ملین روپے کا تھاجو اب بڑھ کر1307اعشاریہ627ملین روپے کا ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق30جون 2021 تک منصوبہ پر 5سو ملین روپے کے اخراجات ہوچکے تھے۔2021/22کے مالی سال کیلئے منصوبہ کیلئے جاری فنڈز254اعشاریہ 429ملین روپے ہیں۔ذرائع کے مطابق چکلالہ کینٹ بورڈ (جو منصوبہ پر عملدرآمد کرانے کا ذمہ دار ہے)نے نظرثانی شدہ پی سی ون 1307اعشاریہ627ملین روپے کا جمع کرایا ہے۔26جولائی2021کو سمری منظوری کیلئے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی گئی تھی۔ادھرکچہری چوک کی ری ماڈلنگ منصوبہ کا پی سی ون حکومت پنجاب کو بھجوایا گیا ہےجس میں منصویہ کی کل لاگت3630ملین روپے رکھی گئی ہے۔24جون2021کو پری پی ڈی ڈبلیو پی(پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی)میں زیر بحث آیا تھاجس کے بعد پی سی ون کی نظر ثانی لاگت3832ملین روپے منظوری کیلئے بھجوائی گئی ہے۔منصوبہ پر عملدرآمدکے حوالے سے پلاننگ کیلئے مختلف فورمز پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس چوک ری ماڈلنگ منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ22سوملین روپے ہے۔رواں مالی سال کیلئے3سو ملین روپے جاری ہوچکے ہیں۔ منصوبہ کیلئے1941اعشاریہ 525ملین روپے کی فزیبیلٹی اور پی سیون منظوری کیلئے بھجوایا گیا ہے۔