• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار اور سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان کے نئے برائیڈل شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنے نئے برائیڈل شوٹ کی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان سُرخ رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

عائزہ خان کے جوڑے پر گولڈن رنگ کا کام ہوا ہے جبکہ اُنہوں نے اس جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا ہی انتخاب کیا ہے۔


ہردلعزیز عائزہ خان ہمیشہ کی طرح اس برائیڈل شوٹ میں بھی بےحد حسین نظر آرہی ہیں۔

عائزہ خان کی تصویروں پر جہاں پاکستانی صارفین اُن کے لیے تعریفوں کے پُل باندھ رہے ہیں تو وہیں تُرک اداکارہ گلثوم علی کی جانب سے بھی اداکارہ کی خوب تعریف کی گئی ہے۔


اداکارہ نے صرف 20 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنے اس برائیڈل شوٹ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہے جن پر اب تک لاکھوں لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر اپنے نئے پروجیکٹس کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں، وہ روزانہ ہی اپنی اور اہلخانہ کی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین