• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورٹ عباس میں نجی اسکول مالک کی ساتھی کے ہمراہ ٹیچر سے مبینہ زیادتی

بہاولنگر میں نجی اسکول  کے مالک نے ساتھی کے ہمراہ ٹیچر سے مبینہ زیادتی کی، پولیسں نے اسکول مالک اور ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیسں کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب لاہور میں لڑکی کو زد و کوب کرنے اور تشدد کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، لڑکی کو زد و کوب کرنے اور تشدد کا واقعہ شہر کے ایک پارک میں پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، ہجوم میں شامل کئی افراد لڑکی کو مار رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بزرگ خاتون اور ایک لڑکی نے اسے بچانے کی کوشش بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہجوم کے تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کی تلاش جاری ہے، لڑکی سے مار پیٹ کے واقعے کی جگہ کا تعین بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین