• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن زخمی ابھیشیک کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اپنے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن جنہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیاگیا تھا، اِن کی عیادت کرنے  کے لیے ممبئی کے مقامی اسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن کو حال ہی میں زخمی ہونے کے بعد ممبئی کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ابھیشیک بچن تامل فلم اوتھاتھا سیروپو سائز 7 کے ریمیک کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے اور ان کے دائیں ہاتھ پر چوٹ لگی تھی۔

رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے ہمراہ ابھیشیک بچن کی عیاد ت کرنے کے لیے ان کی بیٹی شویتا بچن بھی بھائی سے ملنے اسپتال پہنچی ہیں۔


خیال رہے کہ ابھیشیک بچن نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اتوار کے روز ’رکشہ بندھن ‘ کے موقع پر اپنی تمام بہنوں کومبارکباد بھی دی تھی۔

تازہ ترین