• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ زیادتی کیس، ضمانت کے باوجود ملزم زیرحراست ، عدالت برہم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک اعجاز آصف نے طالبہ زیادتی کیس کے نامزد ملزم کو ضمانت کے باوجود حراست میں رکھنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ سولہ سالہ طالبہ سے زیادتی کے الزام میں تھانہ پیرودھائی میں درج مقدمہ میں نامزد مدرسے کے مہتمم مفتی شاہنواز نے ضمانت کے باوجود گرفتاری کے خلاف عدالت میں درخواست دی تھی، عدالتی حکم پر گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی نے ملزم مفتی شاہنواز اور اس کی شریک ملزمہ خاتون مدرس عشرت کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے ایس ایچ او کی سرزنش کرتے ہوئےحکم دیا کہ ملزم کی ہتھکڑی کھول دی جائے اور دونوں ملزمان کو 30اگست تک اس مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے۔ دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے مقدمہ کے دونوں ملزمان مفتی شاہنواز اور عشرت کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے امکان ہے کہ اس مقصد کیلئے دونوں کو آج جمعرات کو لاہور لے جایا جائیگا۔
تازہ ترین