• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کرم میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ، 6 جاں بحق

ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم میں جائیداد کے تنازعے پر دو فریقین میں فائرنگ سے6 افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے، 3زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

لوئر کرم میں مہورہ کےقریب دو گرپوں میں جائیداد کا تنازعہ جاری تھا کہ آج صبح فریقین میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس سے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو پارا چنار اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ اسپتال پارا چنار کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر ممتاز حسین کے مطابق تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

ڈی پی او ضلع کرم طاہر اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس علاقے میں پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

تازہ ترین