• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرے کا جواب دینے کیلئے صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہئے، آرمی چیف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)آرمی چیف نے کہا ہے کہ بڑے خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہئیے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی ہیڈ کا دورہ کیا ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا گیا ۔ افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے ان کی پیشہ وارانہ تیاریوں ، جذبے اور بلند حوصلے کو سراہا ۔ 

آرمی چیف نے بہاولنگر گریژن کا بھی دورہ کیا اور ہیوی میکنائزڈ بریگیڈ کے جوانوں کی جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا ۔ جوانوں کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف نے تربیت اور حربی تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

آرمی چیف نے کہا کہ بڑے پیمانے پر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہئیے ۔ قبل ازیں سلیمانکی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے استقبال کیا۔

تازہ ترین