پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ ریشم نے معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کی جانے والی پہلی فلم ’انتہا‘ کی یاد گار تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ریشم نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ فلم ’انتہا‘ ہمایوں سعید کے کیریئر کی پہلی فلم تھی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’پرانا دوست ہمایوں سعید اپنی پہلی فلم ’’انتہا‘‘ میں میرے ساتھ۔۔۔پرانی یادیں بھی اکثر وقت کے بدن پر ٹھہر کے رہ جاتی ہیں۔‘