• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں ننھے کبیر حسین کے والد بننے والے معروف اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر ایک اہم انکشاف کردیا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور اپنی دلچسپ پوسٹس کے ذریعے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے اداکار یاسر حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں یاسر حسین کے ساتھ اُن کے ننھے کبیر حسین کو سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں کبیر حسین کا چہرہ ایموجی سے چھپایا ہوا ہے جبکہ یہ تصویر باپ بیٹے کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ بھی اپنے بیٹے کبیر حسین کی طرح سوتے ہیں۔‘

اداکار کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے تبصرے کیے تو وہیں اُن کی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز بھی خاموش نہ رہیں۔

اقرا عزیز نے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’آپ نے بات تو بالکل درست کیے ہے۔‘

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔

بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھوں کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔

اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! اللّہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین