• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: اسما بھٹّی

ملبوسات: کلیم کلیکشن

آرایش: دیوا بیوٹی سیلون

عکّاسی: عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

زندگی میں بعض اوقات معمولی سی مثبت تبدیلی بھی کچھ یوں رعنائیاں بَھر دیتی ہے کہ اپنا آپ نکھرا نکھرا، کِھلا کِھلا سا محسوس ہونے لگتا ہے،خاص طور پرجب آپ ایک طویل عرصے سے مخصوص رنگ و انداز کے پیراہن زیبِ تن کررہے ہوں اورکسی خاص موقعے پر اپنا اسٹائل تبدیل کریں، توبالکل زہرا نگاہ کے شعر کی مثل ہی معلوم ہوتا ہے’’؎اپنا ہر انداز آنکھوں کو تر و تازہ لگا…کتنے دِن کے بعد مجھ کو آئینہ اچھا لگا‘‘۔مختلف ایونٹس میں حسین و دِل کش نظر آنا ایک فطری خواہش ہے، خاص طور پرلڑکیوں بالیوں کی تو یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خود کو یوں سنواریں کہ ہر نظر اُن ہی پر ٹھہر جائے۔بہرحال ، آج ہم نے اپنی بزم، روٹین سے کچھ ہٹ کر ویسٹرن اندازِ پیراہن سے مرصّع کی ہے۔

ذرا دیکھیے،بلیو رنگ ڈینم جینز کے ساتھ سی گرین پرنٹڈ شرٹ کیسی پیاری لگ رہی ہے،تو سیاہ رنگ ڈربی ہیٹ اور بلیو لیدرہینڈ بیگ بھی ایک لاجواب انتخاب ہے۔ ایک دوسرے انداز میں ملٹی شیڈڈ پرنٹڈشرٹ خوش گوار تاثر دے رہی ہے،تو فون رنگ فلاپی ہیٹ کی دِل آویزی بھی کمال ہے۔پھرپیلے رنگ کی پرنٹڈ شرٹ موسم کی مناسبت سے خُوب کِھل رہی ہے، تو ساتھ سیاہ رنگ پاناما ہیٹ بھی بھلا لگ رہا ہے۔اسی طرح بلیک اینڈ وائٹ کے سدا بہار امتزاج میں پرنٹڈ شرٹ کے ساتھ فون رنگ پاناما اِسٹرا ہیٹ جاذبِ نظر ہے، تو سیاہ و سفید ہی کے ایک اور اسٹائلش لُک کا بھی جواب نہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین