• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ ملک کو منفی کردار ہی کیوں ملتے ہیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ آمنہ ملک کا کہنا ہے کہ وہ چہرے ہی سے لڑاکا اور سازشی نظر آتی ہیں اسی لیے اُنہیں منفی کرداروں کی ہی پیشکش ہوتی ہے ۔

دن بہ دن شہرت کی بلندیوں کو چھوتی اداکارہ آمنہ ملک کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی۔

اس دوران آمنہ ملک نے نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق سوالوں کے جوابات دیئے۔

آمنہ ملک کا ڈراموں میں ادا کیے گئے متعدد منفی کرداروں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’انہیں ہمیشہ ہی منفی کرداروں کی پیشکش ہوتی ہے، انہیں لگتا ہے کہ وہ چہرے ہی سے گھر توڑنے والی، چالاک ہوشیار اور سازشی خاتون نظر آتی ہیں اسی لیے انہیں ایسے کردار ملتے ہیں۔‘


اپنی پسندیدہ غذا سے متعلق بات کرتے ہوئے آمنہ ملک کا بتانا تھا کہ ’ وہ صرف چاول ہی شوق سے کھاتی ہیں، وہ سادے چاول آم کے ساتھ کھانا بہت پسند کرتی ہیں۔‘


شو کے دوران میزبان کی جانب سے آمنہ ملک کو معروف اداکار گوہر اور علی رحمٰن خان میں سے کسی ایک کو چننے کے لیے کہا گیا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ ’وہ علی رحمٰن خان کے ساتھ دو بار  کام کرچکی ہیں اسی لیے وہ علی رحمٰن کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیں گی۔‘


آمنہ ملک کا پسندیدہ گلوکار سے متعلق کہنا تھا کہ ’اُنہیں عاطف اسلم اور علی ظفر دونوں میں سے زیادہ عاطف اسلم پسند ہیں۔‘

تازہ ترین