• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ خود کش دھماکا FC چیک پوسٹ پر ہوا، ترجمان CTD


محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں خود کش دھماکا مستونگ روڈ پر سوہنا خان ایف سی چیک پوسٹ پر ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایف سی کی چیک پوسٹ پر کیئے گئے اس خودکش دھماکےمیں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم موقع پر موجود ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں ہوئے خود کش حملے کے تمام زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کےبعد ریسکیو ٹیموں کے علاوہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور کا سر اور دیگر جسمانی اعضاء قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے اپنی موٹر سائیکل قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی سے ٹکرائی۔

تازہ ترین