• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی گئی۔ اضافی نفری پہنچنے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تھانہ روات کو ٹی ایس آئی محمد عمران نذیر نے بتایا کہ بذریعہ15 وائرلیس کال موصول ہوئی کہ پولیس ٹریننگ سکول روات کے بالمقابل گاڑی نمبر پی ایکس -761 میں سے کوئی شخص ہوائی فائرنگ کر رہا ہے اطلاع پر میں مع ہمراہ پولیس ملازمین ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوا مخبر نے اطلاع دی کہ گاڑی کو علی چلا رہا تھا جو کہ چک بیلی موڑ کراس کر کے بگا شیخاں کی طرف گئی ہے۔ علی کے گھر کے مین گیٹ کے نزدیک پہنچے تو مکان کی چھت سے ملزم علی نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے للکارا مارا کہ ابو، وجاہت اور نومی تیار ہو جاؤ پولیس آگئی ہے جو اس للکارے پر فردوس، وجاہت، نعمان ہمراہ 3 نامعلوم ملزمان اسلحہ سے لیس ہو کر مکان کی چھت پر آگئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اے ایس آئی محمد افضال ایلیٹ فورس کے2 سیکشن لیکر موقع پہنچ گئے اور دوبارہ ریڈ کیا گیا تو ملزمان نے دوبارہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
تازہ ترین