• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا شکار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر منظرِ عام پر آگئی

عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار محسنِ پاکستان ، قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آکسیجن پائپ لگے تصویر منظرِ عام پر آگئی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر معروف پاکستانی اداکار احسن خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی۔

احسن خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر شیئر کی، جس سے واضح طور پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان خرابیِ صحت کے باعث اسپتال میں داخل ہیں ۔

اداکار نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحتیابی کے لیے دعاکرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ آپ کو جلد صحتیاب کرے۔‘

واضح رہے کہ خبر ایجنسی نے گزشتہ دنوں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت ناساز ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ قومی سائنسدان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم بعد میں انہیں 28 اگست کو ملٹری اسپتال میں کوویڈ وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین