• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانیت سے نمٹنے کیلئےقوم کوبطور ملت صف بندی کرنا ہو گی،مقررین کانفرنس

راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے) علامہ حافظ محمد حسین نے کہا ہے کہ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ 7ستمبر کا دن سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ قادیانی فتنے سے نمٹنے کیلئے بلا تفریق قوم کو ایک ملت کے طور پر صف بندی کرنا ہو گی۔ وہ جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ادارہ نور العرفان میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ قاری علی اکبر نعیمی،طارق منیر بٹ سینئر نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان پنجاب،پیر مشتاق احمد جلالی،علامہ سعید اختر صدیقی ، مفتی فداء حسین رضوی،مفتی یاسر ہزاروی اور دیگر مقررین نےبھی خطاب کیا۔
تازہ ترین