• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان اپنی جڑواں بہن منال خان کی شادی پر اپنے والد کی کمی محسوس کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

ایمن خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی فیملی فوٹو منال خان کی شادی کے دن کی ہے جس میں اداکارہ کو اُن کی والدہ اور تینوں بھائیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایمن خان نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جوکہ منال خان کے نکاح کے وقت کی ہے جب ایمن اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں تھیں۔

ایمن خان نے ان تصاویر کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’بابا! آپ کے بغیر سب کچھ ادھورا ہے۔‘

اداکارہ نے اپنے مرحوم والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سب نے آپ کو یاد کیا ہم آپ کو نہیں دیکھ سکے لیکن ہم سب نے آپ کی موجودگی کو وہاں محسوس کیا۔‘

واضح رہے کہ 10 ستمبر بروز جمعے کو منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا۔

تازہ ترین