• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رینجرز نے دو پولیس اہلکاروں کو منشیات بیچتے ہوئے گرفتار کرلیا


کراچی میں رینجرز نے دو پولیس اہلکاروں کومنشیات بیچتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سچل تھانے کے دونوں اہلکاروں سے 8 کلوگرام چرس برآمدکی گئی، اہلکاروں کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سچل سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے چرس برآمدکی گئی تھی، مبینہ طور پرسابقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی نے رشوت لے کر ملزمان چھوڑ دیے۔

پولیس حکام نے واردات اور جاری انکوائری کی جیونیوز کو تصدیق کردی۔

تازہ ترین