• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کر گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کر گئے ہیں۔اداکارہ حرا مانی کے شوہر سلمان شیخ نے مداحوں کو اپنی فیس بک پوسٹ میں یہ اطلاع دی شیئر کی ہے۔اداکار مانی (سلمان شیخ ) نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انتہائی گہرے دکھ کے ساتھ آپ کو یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ حرا کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روزنماز مغرب کے بعد تیموریہ مسجد حیدری، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس والد کی سالگرہ پر حرا مانی نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ابو میں نہیں رہ سکتی آپ کے بغیر، میری چھوٹی سی دنیا ہیں آپ، مجھ سے نہیں چلا جاتا لائف میں آپ کے بغیر۔حرا مانی نےاپنے والد سے متعلق جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ابو اللہ آپ کو لمبی عمر دے اور صحت مند رکھے۔

تازہ ترین