• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائی، مختلف علاقوں سے 12 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 12ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر حاجی عصمت کا کارندہ باچارحمان کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی سنٹرل غلام مرتضی تبسم کے مطابق ملزم کو اسنپ چیک کے نگ 10 کلو چرس سمیت گرفتار کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر سلیمان نامی منشیات فروش بھی گرفتار کیا، گڈاپ سٹی پولیس نے یثرب کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزموں عبدالصمد عرف مودو، محمد آصف اور عبدالقدیر کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلیا۔ کلری اور نبی بخش پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں موٹر سائیکل لفنگ اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزموں کامران اور محمد احمد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور پریڈی کے علاقے سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ضلع ملیر میں میمن گوٹھ اور بن قاسم پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی کے دو ملزمان سکندر عرف سکو عرف جٹ عرف بٹ اور آصف عرف ماما کو گرفتار کر لیا۔ قائدآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں انیس اور یونس کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 40کلو سے زائد تیار انڈین گٹکا تحویل میں لے لیا گیا۔

تازہ ترین