• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش ہے شہر خوبصورت بنائیں ٹریفک کے مسائل حل کریں،ایم ڈی اے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت کے تعاون سے ملتان شہر کو خوبصورت بنائیں اور ٹریفک کے مسائل حل کریں۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصرسلیم نے کہا ہے۔کہ ملتان میں لاہور شہر کی طرح ٹریفک ماڈل لانا چاہتے ہیں، عارضی طور پر ان تجاویز کو بوسن روڈ، ملتان پبلک سکول روڈ پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزمیڈیا کو ملتان شہر کی مختلف شاہراوں پر ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے تیار کی گئی تجاویز کی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
ملتان سے مزید