• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف محمود جاہ کی ملازمت سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) آصف محمود جاہ کو وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ آصف محمود جاہ کی ملازمت سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ آصف محمود جاہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ۔ملازمت سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا اطلاق فوری ہوگا ۔ آصف محمود جاہ کسٹمز گروپ گریڈ 21 کےافسر تھے ۔ آصف محمود جاہ چیف کولیکٹر کسٹمز نارتھ اسلام آباد تعینات تھے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کرنے کی تجویز ہے ۔ مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب 4 سالہ مدت مکمل ہوچکی ہے ۔ نئی تعیناتی تک مشتاق سکھیرا ایف ٹی او کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین