• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نےملک کو سنوارنے کیلئے ن لیگ کا ساتھ دینے کاتہیہ کر لیا ہے،صاحبزادہ حمزہ پرویز

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ پرویز نے اے این پی کی رہنما اور صوبائی اسمبلی کی سابق ممبر شازیہ اورنگزیب کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ملک کو مزید تباہی سے بچانے مہنگائی سے نجات اور ملک کو سنوارنے کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کاتہیہ کر لیا ہے صاحبزادہ حمزہ پرویز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا میں بہت زیادہ متحرک ہو گئی ہے۔صوبے بھر میں حکمران جماعت اور دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلم لیگ میں شمولیت سے واضح ہو گیا ہے آنے والا دور مسلم لیگ ہی کا ہے صاحبزادہ حمزہ پرویز نے کہا کہ بار بار مہنگائی بم گرانا، عوام کی چمڑی اتارنا لوٹ مار اور مال کمانا حکمرانوں کا ایجنڈا بن چکا ہے عوام حکمرانوں سے بے زار ہو چکے ہیں اور عوام دشمنی حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ ضلع نوشہرہ کے کونے کونے اور چپے چپے میں مسلم لیگ کو منظم کیا جا رہا ہے اور ضلع نوشہرہ مسلم لیگ کا مضبوط گڑھ ہو گا۔
تازہ ترین