• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہول سیل پوائنٹس کا مقصد عام آدمی کوریلیف فراہم کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی جانب سے سبزی منڈی میں ہول سیل پوائنٹ قائم کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز منڈی میں ہول سیل پوائنٹس کا افتتاح کیا ،انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہول سیل پوائنٹ پر بازار اور منڈی کی نسبت ارزاں نرخ پر اشیاء خوردونوش فراہم ہونگی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ممتاز آباد اور گلشن مارکیٹ میں قائم سہولت بازاروں کا دورہ بھی کیا انتظامات چیک کئے۔
ملتان سے مزید