• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: اسماء رانا

ملبوسات: مے سون کلیکشن، کراچی

آرایش: ماہ روز بیوٹی پارلر

عکّاسی: ایم کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

شادی بیاہ کی تقریبات خوشیاں بانٹنے، سمیٹنے کا ایک بے حد حسین،خُوب صُورت سا سلسلہ ہے،جو مایوں سے شروع ہوکر بظاہر ولیمے پر اختتام پذیر ہوجاتا ہے، مگر اس کے بعد بھی مختلف خاندانوں میں کئی طرح کی رسمیں ادا کی جاتی ہیں۔ اور جب اپنے پیاروںکے ساتھ مل بیٹھنے کا کوئی ایسا ہی حسین، خوشیوں بَھرا موقع میسّر آجائے، تو عموماً لڑکیوں بالیوں کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ منفرد اندازِ پیراہن سے خود کو یوں بنایا سنوارا جائے کہ جو نگاہ دیکھے، تعریف ہی کرے۔چوں کہ آج کل شادی بیاہ کا موسم عروج پر ہے، تو ہم نے اپنی بزم کچھ ایسے ہی حسین و دِل کش اور جدید اندازِ پیراہن سے مرصّع کی ہے ۔

ذرا دیکھیے، سیاہ بنارسی ٹراؤزر کے ساتھ بھاری کام دار فرنٹ اوپن ٹیل فراک کیسی پیاری لگ رہی ہے۔پھر فون رنگ میں کام دارکُرتا اسٹائل قمیص کے ساتھ خُوب گھیر دار پلازو اور کنٹراسٹ میں عنّابی رنگ دوپٹا خُوب جچ رہا ہے، تو سُرخ رنگ ٹراؤزر کے ساتھ نیٹ کی کام دار کلیوں والی ڈبل لیئر ٹیل فراک کی رعنائی بھی کچھ کم نہیں۔اِسی طرح فون رنگ میں ایمبوزڈ ٹراؤزر اور شمری میسوری فیبرک میں کام دار قمیص کے ساتھ عنّابی رنگ دوپٹا، جس میں کہیں کہیں ستارے ٹانکے گئے ہیں، ایک لاجواب انتخاب ہے، توسیاہ رنگ پیراہن بھی جدّت و ندرت میں اپنی مثال آپ ہے۔ بنارسی شرارے کے ساتھ سیکوئینس ورک سے آراستہ قمیص کی آستینوں کا انداز غضب ڈھا رہا ہے،تو پلین دوپٹے کے بارڈرز پر کام بھی جچ رہا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین