• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول عملی امتحانات کی کاپیاں کل تک جمع کرادیں، ثانوی تعلیمی بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاڑکانہ بورڈ سے اسائنمٹ ورک پر لائے گئےثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان کو انتباہ کیا ہے کہ جن اسکولوں نے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 2021ء کی کاپیاں ابھی تک بورڈ آفس میں جمع نہیں کرائی ہیں وہ جلد از جلد کاپیاں بورڈ آفس کے پریکٹیکل سیکشن کمرہ نمبر47، دوسری منزل بلاکBمیں(کل)30ستمبر تک لازمی جمع کرا دیں ورنہ ان اسکولوں کے تمام طلباء و طالبات کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔

تازہ ترین