• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 2 دن آرام کے بعد آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، سندھ کا مقابلہ بلوچستان جبکہ سدرن پنجا ب کا مقابلہ ناردرن پنجاب سے ہوگا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج کھیلے جا رہے دن کے پہلے میچ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں 3 بجے مدِ مقابل ہوں گی، جبکہ دوسرے میچ میں سدرن پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں شام ساڑھے 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر سرفراز احمد کی سندھ کی ٹیم 2 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

بابر اعظم کی سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے 3 میچز کھیلے اور 4 پوائنٹس حاصل کیئے ہیں، وہ دوسرے نمبر پر ہے۔

محمد رضوان کی خیبر پختون خوا کی ٹیم 3 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

شاداب خان کی ناردرن کی ٹیم نے 3 میچز کھیلے، وہ 1 میچ میں کامیابی اور 1 میں شکست کے بعد ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔

امام الحق کی بلوچستان ٹیم نے 3 میچز کھیلے اور 2 میں ناکام رہی، جبکہ 2 پوائنٹس حاصل کیئے اور پانچویں نمبر پر ہے۔

صہیب مقصود کی سدرن پنجاب کھیلے گئے تینوں میچز میں شکست کے بعد آخری نمبر پر ہے۔

تازہ ترین