اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کی زیرصدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں ارکان کی عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی ۔ اجلاس کی اندرونی کہانی معلوم ہوئی ہے ۔
ذ رائع کے مطابق 70 ممبران اجلاس سے غیر حاضر رہے ۔ پرویز خٹک کی قیادت میں خیر پختونخوا کے 22 ارکان کا نیا گروپ سامنے آ گیا۔ نئے گروپ نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔
وزیراعظم نے نئے گروپ کو اپنے دفتر طلب کیا۔گروپ کے مطالبات پر اسد عمر ،حماد اظہر ،عمر ایوب اور عامر ڈوگر کو بھی فوری طلب کیا گیا۔ وزیراعظم نے کے پی گروپ کے مطالبات کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرا ئی جس کے بعد پرویز خٹک گروپ پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوا۔
اجلاس میں ارکان نے ترقیاتی فنڈز اور گیس سکیموں کا شکوہ کیا۔ وزیر توانائی حماد اظہر نےصاف صاف جواب دیا اور کہا کہ ہمارے پاس گیس ہی نہیں،پہلے ہی سبسڈی پر گیس دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نےوزیراعظم سے سوال کیا کہ یہ وزارت توانائی کے نمائندے ہیں یا حکومت کے۔
اگر یہی صورتحال رہی تو جتنے ممبران آپ کے سامنے بیٹھے ہیں ان سب کی ضمانتیں ضبط ہوں گی،۔