• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی سیاست کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سیاست کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے پر درخواست دیں، وزارت داخلہ یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کا معاملہ دیکھے گی، یوسف رضا گیلانی عدالت یا وزارت داخلہ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہونے یا نہ ہونے کی میرے پاس خبر نہیں، ٹی ٹی پی سے اگر مذاکرات ہو رہے ہیں تو مجھے نہیں پتہ، ہم مزاحمت نہیں مفاہمت کے داعی ہیں، ہمیں اطلاع ہے ٹی ٹی پی کو تین چار گروپوں نے جوائن کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کیلئے آن لائن ویزا کرنے جا رہے ہیں، افغانستان کے ساتھ رہ جانے والے 5 سرحدی مقامات کو بھی بائیو میٹرک کردیں گے۔

تازہ ترین