• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کیخلاف زہریلی گفتگو سے نقصان مریم کا ہی ہوگا، شیخ رشید

لاہور(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز فوج کے خلاف سنگین بیان دے رہی ہیں‘ان کے اداروں کیخلاف بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں‘پاک فوج کے خلاف زہریلی گفتگو سے نقصان مریم نوازکا ہی ہوگا‘شہباز شریف مفاہمت کی بات کرتے ہیں تو مریم نوازاس پر جھاڑو پھیر دیتی ہیں، (ن) لیگ جہاں کھڑی ہے اس کی ذمہ دار بھی مریم نواز ہیں‘ن لیگ پاک فوج کے خلاف بیانیے کی سزا بھگت رہی ہے‘کل ان کی سیاست ختم ہوئی تو مریم نواز ذمہ دار ہوں گی، دوسال بعد جب الیکشن ہوں گے تو(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں نئی الائنمنٹ دیکھ رہا ہوں، وزیر اعظم عمران خان کا ساتھی ہوں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا‘پاکستان کسی بھی دبا میں آئے بغیر افغانستان کی امداد جاری رکھے گا۔وہ جمعرات کے روز نادرا میگا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وقار النساء یونیورسٹی اور نالہ لئی کے افتتاح کے بارے میں بات ہوئی اور عنقریب افتتاح ہو گا۔

تازہ ترین